کولمبیا میں فوجی اہلکاروںکی کارروائی میں 10 باغی ہلاک

کولمبیا میں فوجی اہلکاروںکی کارروائی میں 10 باغی ہلاک

بگوٹا(اے پی پی) کولمبیا میں فوجی اہلکاروں نے ایک کارروائی کے دوران 10 باغیوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق یہ کارروائی سرحدی صوبے اراکا کے علاقے فورٹل میں کی گئی۔ ہلاک ہونے والے باغیوں کا تعلق علیحدگی پسند گروپ نیشنل لبریشن آرمی کے سب سے طاقتور یونٹ کامریڈ کاسترو سے تھا۔ 1964 ءمیں تشکیل دی گئی اس جماعت کے جنگجوﺅں کی تعداد ڈیڑھ ہزار کے قریب ہے ۔ علیحدگی پسند گروپ نے حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم حکومت نے اس کے لئے گروپ کے زیر حراست تمام مغویوں کی رہائی کی شرط عائد کی ہے۔

مزید : عالمی منظر