ماڈلنگ کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کرکیاہے،کائنات سحر

ماڈلنگ کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کرکیاہے،کائنات سحر

لاہور( فلم رپورٹر )اداکارہ و ماڈل کائنات سحر نے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں نے ماڈلنگ کاانتخاب بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں کائنات سحر نے کہاکہ پاکستان میں ماڈلنگ کا مستقبل ابھی بھی بہت روشن ہے۔اور اگر کسی ماڈل کو آغاز میں ہی کمرشلز اور ڈرامے مل جائیں تو یہ اس کی خوش قسمتی ہوتی ہے وہ اب تک چند کمرشلز ٹی وی سیریلز اور ویڈیومیں کام کرچکی ہیں۔کائنات نے مزید کہاکہ ان دنوں وہ ایک میگا سٹار ڈرامہ سیریل میں کام کررہی ہیں جو بہت جلد ناظرین کے سامنے ہوگا اس میں ان کا کردار بہت جاندار ہے اس کے علاوہ وہ ایک پاکستانی فلم”لٹیرے“ میں بھی کام کررہی ہیں جس کا کافی حد تک کام مکمل ہوچکا ہے اس کی ریلیز پر ہی پتہ چلے گا کہ وہ اس میں کتنا کامیاب ہوئی ہیں اور فلم بینوں نے انہیں کتنا پسند کیا ہے۔

مزید : کلچر