ماڈل واداکارہ متیرا بالی ووڈ فلم حاصل کرنے میں کامیاب

ماڈل واداکارہ متیرا بالی ووڈ فلم حاصل کرنے میں کامیاب

لاہور(این این آئی) پاکستانی ماڈل واداکارہ متیرا بالی ووڈ فلم حاصل کرنے میں کامیاب ‘پاکستانی ماڈل واداکارہ کو بھارتی پروڈیوسر سنیل بوہرہ نے فلم ”اکی تے وکی تے نکی“ میں سائن کر لیا ہے جو بھارتی فلموں میں ثانوی کردار کرنیوالے اداکار وپن شرما کا بطور ڈائریکٹر پہلا پراجیکٹ ہے۔ سنیل بوہرہ کے مطابق متیرا کی تصویریں دبئی میں موجود میرے ایک دوست نے بھجوائیں جنھیں دیکھنے کے بعد ممبئی بلایا جہاں ڈائریکٹر وپن شرما نے آڈیشن لینے کے بعد کاسٹ کر لیا ہے۔میترا نے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا بعدازاں سال رواں میں ریلیز ہونے والی ایک فلم میں آئٹم سانگ ” بس تیری ہی کمی ہے“ میں اپنی اداﺅں سے شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ اس کے علاوہ متیرا ایک بھارتی پنجابی فلم ”ینگ ملنگ“ میں آئٹم سانگ ”لک چک کرنٹ“ کر چکی ہیں مگر یہ سانگ اسے بالی ووڈ میں انٹری دلوانے میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔

مزید : کلچر