میرا انداز لیڈی گاگا سے مختلف ہے‘ کنگنا رناوت

میرا انداز لیڈی گاگا سے مختلف ہے‘ کنگنا رناوت

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار کنگنا رناوت نے کہا کہ ان کا انداز گلوکارہ لیڈی گاگا سے مختلف ہے ۔ بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ گلو کارہ لیڈی گاگا دنیا بھر میں اپنے فیشن انداز اور گائیکی کے انداز کی وجہ سے مقبول ہیں ۔ ان کے بھی فیشن انداز کو گلو کارہ لیڈی گاگا سے بھی ملایا جاتا ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کا کام ہے کسی کو بھی کسی سے تشبیہ دے دیتے ہیں وہ ایک اداکارہ ہیں اور گاگا ایک پاپ سٹار ہیں ۔

گاگا ان سے بہت مختلف شخصیت کی مالک ہیں۔ ان کا فیشن انداز بھی گاگا سے ہٹ کر ہے تاہم انہیں پسند نہیں کہ ان کے فیشن انداز کاکسی اور سےموازنہ کیا جائے ۔ اداکارہ نے کہا کہ فلمی دنیا میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی اور مداحوں کو محظوظ کرتی رہیں گی۔

مزید : کلچر