افی جان 33 برس کے ہوگئے

افی جان 33 برس کے ہوگئے

لاہور( فلم رپورٹر) پہلے سنگر پاکستانی کا ٹائیٹل جیتنے والے گلوکار افی جان 33 برس کے ہوگئے ۔انہوں نے اپنی یہ 33 ویں سالگرہ بہت سادگی کے ساتھ اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائی۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ وہ ہرسال اپنی سالگرہ سادگی سے مناتے ہیں وہ اپنے دوستوں اور پرستاروں کے بیحد مشکور ہیں جنہوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے لیئے نیک تمنائیں بھیجیں۔خصوصا گلوکار تنویرآفریدی،سہراب خان،خالق چشتی،منظورسولجر،گلوکارہ حوریہ خان،ملک آصف شہزاد،شاہد ملک،شاہدجٹ، نورحسن،اور دیگر کابھی شکریہ کہ انہوں نے مجھے فون کے زریعے مبارکباددی۔

مزید : کلچر