”ز ندگی ہاتھ بڑھا“میرے لیئے خوش قسمتی کا دروازہ ثابت ہوگا،صبا علی

”ز ندگی ہاتھ بڑھا“میرے لیئے خوش قسمتی کا دروازہ ثابت ہوگا،صبا علی

لاہور( فلم رپورٹر)نووارد اداکارہ صبا علی نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ان کی نئی ڈرامہ سیریل ان کے لیئے خوش قسمتی کا دروازہ ثابت ہوگی اس کی کامیابی سے ان کے لیئے اور بھی آفرز آئیں گی۔ایک سوال کے جواب میں صبا علی نے کہاکہ اس سے قبل بھی انہوں نے کئی ڈراموںمیں کام کیا ہے مگر ان میں ان کا کردار اتنا اچھا نہیں تھا جتنا اس سیریل میں ہے اس ڈرامہ سیریل کو پی ٹی وی ہوم سے پیش کیا جائیگا جس کی ان دنوں آخری قسط کی ریکارڈنگ چل رہی ہے۔صبا علی نے مزیدبتایاکہ اس ڈرامے کے مصنف ہدائتکار آغا عباس ہیں جبکہ اس کی کاسٹ میں ثناء،شامل خان،سہیل سمیر،راحیلہ آغا،آغا عباس،نادیہ افگن،معیزممتازاور افتخارعفی شامل ہیں۔

مزید : کلچر