ٹیلر سوئفٹ نے آرٹسٹ آف دی ائیرایوارڈحاصل کرلیا

ٹیلر سوئفٹ نے آرٹسٹ آف دی ائیرایوارڈحاصل کرلیا

لاس اینجلس(اے پی پی) گلو کارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکن میوزک ایوارڈ میںآرٹسٹ آف دی ائیرایوارڈحاصل کرلیا۔ ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کو جسٹن ٹمبر لیک، ریحانہ ، برونو اور ریان لیوس کے ساتھ زبردست مقابلہ درپیش تھا۔ لاس اینجلس میںامریکن میوزک ایوارڈ کی تقریب میں ٹیلر سوئفٹ کو اپنے پرستاروں کے ووٹو کی وجہ سے آرٹسٹ آف دی ایئر ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ بھی ٹیلر نے فی میل پاپ راک سٹار ، فی میل کنٹری آرٹسٹ اورکنٹری البم کے ایوارڈز بھی اپنے 2012ءمیں ریلیز کئے جانے والے گانے ” ریڈ “ پر حاصل کئے۔ اس گانے میں گلو کارہ نے محبت اور دل ٹوٹنے کے جذبات کی عکاسی کی تھی۔ جسٹن ٹمبر لیک کو پانچ کیٹگریز میں نامزد کیا گیا تھا جن میں سے انہوں فیورٹ میل پاپ سٹار سمیت 3ایوارڈ حاصل کئے ۔ میک لیمور اور ریان نے بیسٹ ریپ اور ہپ پاپ آرٹسٹ اور ریحانہ نے آئیکون ایوارڈ حاصل کیا۔

امریکین میوزک ایوارڈ لاس اینجلس کے نوکیا سنٹر میں منعقد ہوا جس کیلئے شائقین نے بذریعہ آن لائن ووٹ اور ٹوئٹر پر اپنی رائے دی تھی۔

مزید : کلچر