فلم کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی پر کام کرنا چاہتی ہوں‘اداکارہ لیلیٰ

فلم کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی پر کام کرنا چاہتی ہوں‘اداکارہ لیلیٰ

لاہور(این این آئی)فلم کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی پر کام کرنا چاہتی ہوں‘ کبھی دوسروں میں خامیاں نہیں نکالتی اپنے احتساب پر یقین رکھتی ہوں اور کرتی بھی ہوں-ان خیالات کا اظہارفلم اور سٹیج اداکارہ لیلی ٰنے اپنے ایک انٹرویو میں کیا -انہوں نے کہا کہ دوسروں میں خامیاں نکالنے اور ان کی برائیاں کرنے کے بجائے اپنا احتساب خود کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت شوبز میں مختلف پراجیکٹس کرنے میں مصروف ہوں ۔ فلم کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی پر بھی کام کرنا چاہتی ہوں۔

مزید : کلچر