نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام تقریب، یوم اقبال کے سلسلے میں طلبہ کے مابین بیت بازی کے مقابلوں کا انعقاد

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام تقریب، یوم اقبال کے سلسلے میں طلبہ کے مابین ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں تقریبات یوم اقبالؒ کے سلسلے میں سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی مقابلہ ¿ بیت بازی(کلام اقبالؒ )منعقد ہوا۔اس مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ مقابلوں کا آغاز تلاوتِ قرآن مجےد‘ نعت رسول مقبولﷺ اور قومی ترانے سے ہوا۔ مقابلے کے ججز کے فرائض پروفیسر رضوان الحق اور پروفیسر حلیمہ سعدیہ نے انجام دےے جبکہ منزہ اسماعیل،شازیہ گوہر،انیس فاطمہ اور مسز انیلہ حسنین نے بھی خصوصی طور پر اس مقابلے میں شرکت کی ۔ججز کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق سکولوں کے طلبا وطالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں ادبستان صوفیاءفار بوائز،بہاولپور روڈ لاہور کے حمزہ احمد صدیقی،سید محمد حسان اوراحمد بن نثار پر مشتمل طلبہ کے گروپ نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی سکول کے گرلز سیکشن کی ٹیم میں شامل عائشہ سلیم اور حرا بتول نے دوم پوزیشن حاصل کی۔کالجوں کے طلبہ و طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں پنجاب گروپ آف کالجز،فیروز پور روڈ لاہور کی ٹیم میں شامل محمد آصف ، محمد طیب اورمحمد بلال طاہر نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج،رائے ونڈ لاہور کے محمد سرفراز احمد اور غلام مرتضیٰ پر مشتمل گروپ نے دوم پوزیشن حاصل کی۔ اس مقابلے کا اہتمام نظرےہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحرےک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کےا تھا۔تقریبات یوم اقبالؒ کے سلسلے میں طلبہ وطالبات کے مابین ہونیوالے انعامی تقریری ، کلام اقبالؒ ترنم سے سنانے،مصوری اوربیت بازی کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنیوالے طلبہ وطالبات کو27نومبرکو ایوان کارکنان تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں انعامات دیے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4