گیپکوکے 11 لاکھ روپے کے نادہندہ کےخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں پیش
لاہور(نامہ نگار)قومی احتساب بیورو(نیب) پنجاب نے واپڈا(گیپکو) کے 11 لاکھ روپے سے زائد کے نادہندہ چودھری احتشام شہزاد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ ریفرنس میں الزام عائد کیا گیاہے کہ احتشام شہزاد” شہزاد انجینئرنگ ورکس“ کے نام سے ایک الیکٹرک فرنس چلا رہا ہے۔ ملزم کے زیر استعمال بجلی کے دو میٹر ہیں۔ ان میں سے ایک اس کی فرنس میں نصب ہے جبکہ دوسرا ا سکی رہائش گاہ پر لگا ہواہے ۔ پہلا میٹر ملزم کے اپنے نام جبکہ دوسرا اس کے دادا کے نام پر ہے ۔ ملزم نے2009-10ءکے دوران دونوں میٹروں کا 11لاکھ82ہزار6سو18روپے کا بل ادا نہیں کیا تھا ۔