قتل کے مقدمات کے فیصلے،3ملزمان کو سزائے موت

قتل کے مقدمات کے فیصلے،3ملزمان کو سزائے موت

لاہور (نامہ نگار ) سیشن عدالتوں نے قتل کے 3مختلف مقدمات میں ملوث 3ملزمان کو سزائے موت اور1،1لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنادیا ہے ۔مذکورہ ملزمان کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید6،6ماہ مزید قید کی سزا بھگتناپڑے گی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم بلال نے 4سال قبل شفیق آباد کے علاقہ میں فائرنگ کرکے اپنے مخالف عاصم کو قتل کر دیا تھاجس پر پولیس نے مقتول کے ورثا کی مدعیت پرملزم کے خلاف قتل کامقدمہ درج کررکھا تھا۔دوسرے مقدمے میں ملزم قاسم پر محلہ دار بابر کو قتل کرنے کا الزام تھااور تھانہ مغل پورہ پولیس نے مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کررکھا تھا۔ تیسرے مقدمے میں ملزم جہانگیر پر اپنے سالے احمد کو گھریلو ناچاقی پر قتل کردیا تھا جس پر تھانہ برکی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کی تھا۔ فاضل عدالتوں نے مقدمات کی سماعت کے دوران وکلاءکے دلائل اور گواہان کے بیانات سننے کے بعد مذکورہ تینوں ملزمان کے خلاف مذکورہ بالا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4