دومختلف مقامات پر ٹرین اور بس کی رکشاﺅں کو ٹکر، خاتون اور بچوں سمیت 12 افرادجاں بحق

دومختلف مقامات پر ٹرین اور بس کی رکشاﺅں کو ٹکر، خاتون اور بچوں سمیت 12 ...
دومختلف مقامات پر ٹرین اور بس کی رکشاﺅں کو ٹکر، خاتون اور بچوں سمیت 12 افرادجاں بحق

  

دادو،جامشورو،گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) دومختلف مقامات پر ٹرین اور بس کی رکشاﺅں کو ٹکر کے نتیجے میں چاربچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ دادوکے علاقے بھان سعید آباد کے قریب ٹرین کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں سکول جانیوالے آٹھ بچے جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق گاﺅں بالولاشاری میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ اُدھر گوجرانوالہ میں چک نظام میں بس نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

مزید : قومی