ن لیگ اور پی ٹی آئی قومی سلامتی سے کھیل رہی ہیں، آدھاتیتراور آدھابٹیر نہیں ہوناچاہیے :خورشیدشاہ

ن لیگ اور پی ٹی آئی قومی سلامتی سے کھیل رہی ہیں، آدھاتیتراور آدھابٹیر نہیں ...
ن لیگ اور پی ٹی آئی قومی سلامتی سے کھیل رہی ہیں، آدھاتیتراور آدھابٹیر نہیں ہوناچاہیے :خورشیدشاہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف قومی سلامتی سے کھیل رہی ہیں ، آدھاتیتراورآدھابٹیر نہیں ہوناچاہیے ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان کا نیٹوسپلائی کی بندش کے لیے دھرنا سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے ، آدھاتیتراورآدھابٹیر نہیں ہوناچاہیے۔اُن کاکہناتھاکہ ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں قومی سلامتی سے کھیل رہے ہیں ، پالیسی واضح ہونی چاہیے ، طالبان کے بارے میں ہماری پالیسی واضح تھی ۔ سوالات کے جواب میں پیپلزپارٹی کے رہنماءکاکہناتھاکہ ایک ماہ پہلے ہی نئے آرمی چیف کا اعلان ہوجاتاتو بہترتھا۔اُنہوںنے کہاکہ ایران امریکہ تعلقات بہتر ہونے سے پاک ایران گیس پائپ لائن کو فائدہ ہوگا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں