جرگے کا پسندکی شادی کرنیوالے پریمی جوڑے کو گولی مارنے اور لڑکے کی بہنوں کو ونی کرنے کا حکم

جرگے کا پسندکی شادی کرنیوالے پریمی جوڑے کو گولی مارنے اور لڑکے کی بہنوں کو ...
 جرگے کا پسندکی شادی کرنیوالے پریمی جوڑے کو گولی مارنے اور لڑکے کی بہنوں کو ونی کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور (مانٹیر نگ ڈیسک ) پسند کی شادی کرنے کے جرم میں نام نہاد  پنچائیت نے لڑکے کی دو بہنوں کو ونی کرنے جبکہ شادی شدہ جوڑے کو گو لی مارنے کا حکم دے دیا ۔پسند کی شادی کرنیوالے تنصیر حسین اور اس کی اہلیہ سدرہ بانو کا  کہنا تھا وہ دونو ں ایک دوسر ے کو پسند کر تے ہیں لیکن خاندان والے اس بات پر نا راض تھے ،مظالم سے تنگ آ کر  وہ کراچی آ گئے اور ایک ماہ قبل اپنی مرضی سے شادی کر لی جس پر  پنجائیتی فیصلے میں پسند کی شادی کر نے کے الزام میں تنصیر حسین کی دو بہنو ں سائر ہ اور نسیم کو ونی جبکہ تنصیر حسین اور سدرہ کو  دیکھتے ہی گو لی مارنے کا حکم دیا جبکہ تنصیر حسین کیخلاف سدرہ اور تسلیم کے اغوا کاجھوٹا مقدمہ بھی درج کر ا دیا۔شادی شدہ جوڑے نے حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ ختم کیا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔راجن پور کے تنصیر حسین کی دو بہنو ں جن کو ونی کرنے کا حکم دیا گیا ہے کی عمر 14اور 16سال ہیں ۔تنصیر کے والد نے بتایا کے پو لیس کو پنچائیت کے فیصلے کے خلاف درخواست دے دی ہے مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -