ن لیگ وعدے پورے کرنے کے بجائے ہم پر تنقید کر رہی ہے:عمران خان

ن لیگ وعدے پورے کرنے کے بجائے ہم پر تنقید کر رہی ہے:عمران خان
ن لیگ وعدے پورے کرنے کے بجائے ہم پر تنقید کر رہی ہے:عمران خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آئین میں لکھاہے کہ دفاع کا ذمہ دار وفاق ہے ،ن لیگ وعدے پورے کرنے کے بجائے ہم پر تنقید کر رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈرون نہیں گرا سکتے لیکن ہم سے جو کچھ ہو اوہ کریں گے،ہم نے جو منشور میں وعدے کئے وہ پورے کر رہے ہیں ۔جب تک ڈرون نہیں روکیں گے ملک میں امن نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ کنٹینرز کی حفاظت نہیں کر سکتے اس کے حوالے سے وفاق کو آگاہ کر دیا ہے ۔ ہم نے فیصلے کرنا ہے کہ ایسے ہی جینا ہے یا قوم بن کر رہنا ہے ۔

مزید : قومی