خلیجی ممالک میں مذاکرات ،کفالہ سسٹم سے مکمل نجات کا امکان
کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیج تعاون کونسل (GCC) کے چھ ممالک کے وزراءبرائے لیبر ملاقات کیلئے کویت میں جمع ہورہے ہیں جہاں کفیل سسٹم گفتگو کا سب سے بڑا موضوع ہوگا۔
قطر میں ’کفیل‘ سسٹم سے نجات ملنے کو ہے، حکومت کا اہم فیصلہ جاننے کے لئے کلک کریں
کفیل سسٹم کے تحت کسی بھی غیر ملکی کو سعودی عرب سمیت تقریباً تمام خلیجی ممالک میں کام کرنے کیلئے مقامی کفیل کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کے ویزا اور قانونی حیثیت کیلئے ذمہ دار ہوتا ہے۔ اگرچہ کچھ ممالک اسے قانونی طور پر ختم کرچکے ہیں جبکہ دیگر میں اس کے خاتمہ پر غوروخوض جاری ہے، لےکن اس کے باوجود متعدد خلیجی ممالک میں یہ نظام ہزاروں لاکھوں غیر ملکی ملازمین کے لئے مسائل کا باعث بن رہا ہے۔ کونسل کی میٹنگ میں سعودی وزیر برائے لیبر سمیت پانچ دیگر ممالک کے وزرائے لیبر اور اہم حکام شرکت کریں گے اور ملازمین کے تحفظ اور ان کے حقوق یقینی بنانے کیلئے کفیل سسٹم میں اہم تبدیلیوں پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ امیگریشن پالیسی کی بہتری بھی میٹنگ کا اہم موضوع ہوگی۔
