کانک میں سیکیورٹی فورسزکاسرچ آپریشن، 2شرپسندہلاک ، ایک گرفتار

26 نومبر 2016 (20:19)

مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک) مستونگ کے علاقے کانک میں سیکیورٹی فورسزکی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا ،فائرنگ کے تبادلے میں2شرپسندہلاک جبکہ ایک گرفتارکرلیا گیا ہے۔

بھارت نے مقبوضہ وادی سمیت آزادکشمیر کاامن تباہ کر دیا : مشال ملک

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے دو شرپسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان سے بارودی مواد،جدیداسلحہ اورغیرملکی کرنسی بھی برآمدکی گئی ہے۔گرفتار ہونے والے ملزم کو نا معلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں