قوم پریشان ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ کئی روز سے دھرنا جاری ہے، جو تحریک لبیک یارسول اللہؐ کی طرف سے دیا جا رہا ہے اور جس کے شرکاء کا اہم مطالبہ وفاقی وزیر قانون کا استعفا بھی ہے تاہم دھرنا ختم کروانے کے لئے حکومت نے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا دھرنے کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج سا ہو کے رہ گیا تھا اسلام آباد میں جب دھرنے کے شرکاء کے خلاف آپریشن کی خبر بریکنگ نیوز بنی، گویا ہنگامہ بپا ہو گیا۔
ہر طرف ہنگامہ آرائی کے مناظر دیکھنے کو ملے بہر حال خبر یہ بھی تھی کہ اسلام آباد میں آپریشن کے دوران کئی پولیس افسر زخمی ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق دھرنے کو پریڈ گراونڈ منتقل کرنے کو کہا گیا تھا۔
ہمارے بہت سے دوستوں کا خیال ہے کہ یہ ہنگامہ آرائی بھی کسی سازش کا ہی حصہ لگتی ہے، حقیقت تو یہ ہے کہ اسلامی ملک میں یہ سب کچھ سمجھ نہیں آتا ہمارے مذہب میں سب کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی آزادی ہے لیکن ایک دوسرے کے آرام و تکلیف کا خیال رکھنا بھی اسلام کا اہم رکن ہے لیکن نہ دھرنے والے اسلامی اقدار کی سربلندی کو قائم رکھ سکے اور نہ ہی حکومت اپنی رٹ قائم رکھ سکی۔
ہمارے ملک میں دھرنے کے ذریعے احتجاج کی روایت بن گئی ہے ہماری عادت ہے کہ حکومت کے خلاف شور مچا ؤ احتجاج کرو اور راتوں رات مشہور ہو جاؤ جی ہاں حکومت کے خلاف احتجاج تو ہر دور میں ہوتا آیا اور سب سے پہلے پاکستانی تاریخ کا باقاعد ہ دھرنا طاہر القادری نے دیا جبکہ دوسرا طویل ترین دھرناکپتان اور قادری نے دیا تاہم کپتان کے دھرنے کے خلاف بھی یہ سب کچھ ہوا جی ہاں جب کپتان کے دھرنے کو ختم کروانے کی کوشش کی گئی تو کپتان کے کارکنوں نے بھی بھر پور مزاحمت کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی توڑ پھوڑ کی اور اب ایک دفعہ پھر وہی سین ہے کہ پہلے دھرنا پھر ہنگامہ آرائی جی ہاں کہا جاتا ہے کہ تاریخ اپنا آپ دہراتی ہے پہلے دھرنا نواز شریف کے خلاف تھا ۔
اب ختم نبوت کے حوالے سے عاشقان رسول اسلام آباد میں دھرنا دئیے بیٹھے ہیں، ان کو بھی اٹھانے کے لئے انتہائی سخت قدم اٹھایا گیا لیکن اسکا نتیجہ شدید نکلا۔ پاکستانی قوم اذیت میں مبتلا اور خواہش مند ہے کہ یہ معاملہ بخیر و خوبی طے ہو جائے۔
پاک فوج کے سربراہ نے بھی کہا ہے کہ معاملہ کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے بہر حال دیکھتے ہیں کہ موجودہ ملکی حالات کس نہج پر پہنچتے ہیں اور اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے یہ بھی آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے بہر حال اجازت اس آس و امید کے ساتھ، جو بھی ہو اچھا ہی ہو۔ اجازت چاہتے ہیںْملتے ہیں جلد بریک کے بعد اللہ نگہبان رب راکھا۔