نیشنل سیونگز میں کوئی ڈاؤن سائزنگ نہیں کی جارہی،ظفر مسعود

نیشنل سیونگز میں کوئی ڈاؤن سائزنگ نہیں کی جارہی،ظفر مسعود

ملتان(نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل نیشنل سیونگز(قومی بچت)پاکستان ظفر مسعود نے کہا ہے کہ نیشنل سیونگز میں کوئی ڈاؤن سائزنگ نہیں کی جارہی۔چند مفاد پرست (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

عناصڑ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان ریجن کے دورہ کے دوران ریٹائرڈ ملازمین کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بطور ڈی جی نیشنل سیونگز پاکستان ایک سال کے عرصہ میں ملازمین کی پروموشن کا انعقاد،سپیشل ٹریننگ کے اقدامات مراکز کی کمپیوٹرائزیشن سمیت نیشنل سیونگز کو پورے پاکستان میں(ایف آئی ایف ٹی)کلیئرنگ کا ممبر مقرر کروایا ہے۔جس سے معزز کھاتہ داروں کو بہتر سہولتیں میسر آئیں انہیں بہتر اقدامات کے باعث (سی ایف آئی سی او)نے پہلی بار نیشنل سیونگز کو اپنے مقاصد کے حصول بارے فعالیت کو سراہا اور(سی ڈی این ایس) اسلام آباد کو برائے سال2017ء کا اعزازی ایوارڈ دیا انہوں نے کہا کہ محکمہ کی ترقی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔اس شق کیلئے محنتی،دیانتدار اور فرض شناس ملازمین کی اشد ضرورت ہے اور میرے دروازے آپ کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں تقریب سے زونل ہیڈ ساجد منصور حفیظ نے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ظفر مسعود کی ملتان آمد کو خوش آئند قرار دیا اور ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کو سراہا بعدازاں ریٹائرڈ ملازمین کو یادگاری شیلڈ اور تحائف دئیے گئے تقریب کے انتظامات سید اصغر بخاری نے انجام دئیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر