خلاف قانون حکم نہ ماننے پر ایکسین ضلع کونسل معطل،چیف آفیسر کو شوکاز نوٹس

خلاف قانون حکم نہ ماننے پر ایکسین ضلع کونسل معطل،چیف آفیسر کو شوکاز نوٹس

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ کی سفارش پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ایکسین ضلع کونسل تاج محمد بزدار کو معطل کردیا جبکہ چیف آفیسر اصغر مجید بلوچ کو شوکاز نوٹس(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔معلوم ہوا ہے ڈپٹی کمشنر ملتان نے ایکسین ضلع کونسل تاج محمد بزدار کو جوڈیشل کمپلیکس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کیلئے فنڈز مختص کرنے کی ہدایات دیں اور فوری طور پر کام شروع کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر چیف آفیسر اصغر مجید بلوچ اور ایکسین تاج محمد بزدار نے قانون کے برعکس کام شروع کرنے سے انکار کردیا جس پر ڈپٹی کمشنر ملتان نے غصہ کا اظہار کیا اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو دونوں افسران کو فوری طور پر معطل کرنے کی سفارش کی۔جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ایکسین تاج محمد بزدار کو فوری طور پر معطل کردیا جبکہ چیئرمین ضلع کونسل کی مداخلت پر چیف آفیسر اصغر مجید بلوچ کو شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔

معطل شوکاز

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...