حکومت ’’غریب مکاؤ مہنگائی بڑھاؤ‘‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے، نتاشہ دولتانہ

حکومت ’’غریب مکاؤ مہنگائی بڑھاؤ‘‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے، نتاشہ دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل نتاشہ دولتانہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ڈی جی خان ڈویژن غلام یاسین خان گوگانی ملک وقاص الحسن پتل ملک صابر حسین ارائیں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان میں غربت کے باوجود ادویات (بقیہ نمبر21صفحہ7پر )

کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ سالانہ بنیاد پر 15.68%اضافہ قابل مذمت ہے ۔ حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ۔ نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے 10کروڑ افراد دووقت کی روٹی سے محروم ہیں ۔ غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری ، صحت اور تعلیم جیسے بنیادی مسائل کی طرف حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ خط افلاس سے نیچے زندگی بسرکرنے والوں کی تعدا د 47%سے زائد ہوگئی ہے ۔ حکومت غریب مکاؤ ، مہنگائی بڑھاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ عوام کے لئے جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوتا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکا 15دسمبر کا جلسہ ملتان ثابت کر دے گا جنوبی پنجاب پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے میاں عباس شریف کے داما د میر عاصم وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھانجوں میر شاہجہاں زہری ، نواب زادہ میر یوسف خان زہری ، میر نواب خان مینگل ، وڈیرا محمد نواز خان اور محمد خان بروہی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مضبوط ہوگی۔