لودھراں، پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندگان کا فنڈز نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

لودھراں، پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندگان کا فنڈز نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن )پاکستان تحریک انصاف ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والے چیئرمینوں ،کونسلرز نے فنڈز نہ ملنے پر حکومت کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔(بقیہ نمبر22صفحہ7پر )

ضلعی قائدین ، پارٹی رہنماؤں ، ،وومن و یوتھ ونگ کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے بھی مظاہرے میں شرکت کی ۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ڈاکٹر شیر محمد اعوان نے کہا کہ ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں میں ہمارے ممبران کو فنڈز فراہم نہیں کیے جارہے۔ جب تک ہم اپنا حق نہیں لیں گے اس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے۔فنڈز کی برابری کی بنیاد پر فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سید حسن محمود شاہ نے کہا کہ اگر ہمارے ممبران کے خلا ف ہونے والی زیادتیاں اور ناانصافیاں بند نہ کی گئیں تو ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے اجلاسوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر میاں الیاس ارائیں نے کہا کہ ہاؤس کے اجلاسوں میں ہماری قراردادوں اور سکیموں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتاہے جبکہ اپنے چہیتوں کو فنڈز سے نوازا جارہاہے اور ٹھیکے دیے جارہے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ممبر ضلع کونسل سردار عاشق خان بلوچ نے کہا کہ سرکاری فنڈزاکا پیسہ ہمارے ٹیکس کا پیسہ ہے۔ ترقیاتی فندز میں ا پو ز یشن کے ممبر ا ن کو نذ ر ا ند از کر نا نا ا نصا فی ہے ۔ میونسپل کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر مدنی عطاری نے کہا کہ ہمارے کونسلر ز کو کوئی فنڈ نہیں دیاجارہا۔ شہر بدصورتی کا منظر پیش کررہاہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام کونسلرز کو برابری کی بنیاد پر فنڈز دیے جائیں۔مظاہرے سے تحصیل صدر مہر اکرم سیال، تحصیل جنرل سیکرٹری ملک ریاض ارائیں ،سینئر ضلعی نائب صدر حافظ صدیق ارائیں ،ضلعی صدر یوتھ ونگ شیخ منور، سٹی صدر ملک مجید ارائیں،ضلعی جنرل سیکرٹری وومن ونگ خالدہ پروین ،ضلعی صدر سوشل میڈیا ڈاکٹر رضوان فیاض و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر