میونسپل کمیٹی وہاڑی کے اجلاس میں کونسلرز گتھم گتھا، مختلف منصوبوں کیلئے فنڈز منظور

میونسپل کمیٹی وہاڑی کے اجلاس میں کونسلرز گتھم گتھا، مختلف منصوبوں کیلئے ...

وہاڑی( بیورو رپورٹ +نا مہ نگار) میونسپل کمیٹی وہاڑی ہنگامی خیز اجلاس میں سالانہ ترقیاتی سکیم فیز IIکی مد میں بلدیہ کے 24وارڈز کیلئے2کروڑ 42لا کھ 33ہزار روپے کی منظوری دے دی ، چیئرمین ، وا ئس چیئرمین اور کونسلر جا م طاہر سٹھار کے وارڈز میں سکیموں کیلئے مختص کیے گئے پندرہ ، (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

پندرہ لا کھ میں سے تینوں کے فنڈز کی رقم سے سات ، سات لا کھ روپے مرکزی جنا ز ہ گاہ کی تعمیر و ترقی کیلئے مختص کردیئے گئے ہیں اشیاء خوردونوش ودیگر اشیاء فروخت کے کاروبار کرنے والے افراد کے کاروبار پر ترمیم شدہ ٹیکس لگا دیئے گئے اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین سردار غلام مرتضیٰ نے کی جبکہ چیئرمین شیخ محمد حسین سلیم بھی موجود تھے مونسپل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین نے کہا کہ وہاڑی شہر کے تمام وارڈز میں ترقیا تی کام شروع ہیں اور اس بات کو یقینی بنا یا گیا ہے کہ کسی بھی وارڈز کے کونسلر اور مکینوں کو ترقیاتی کاموں سے محروم نہ رکھا جا ئے اجلاس کے دوران ا پو زیشن لیڈرشاہد نیا ز بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوز یشن نے شہر کے مفاد کی خاطر ہمیشہ چیئرمین گروپ کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی شہر کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے اس موقع پر ایک قرار دادکے ذریعے سابقہ یونین کونسل نمبر3کی عمارت مرکزی انجمن تاجران کو دفتر کے طور پر استعمال کرنے کیلئے کرایہ پر دینے کی منظوری بھی دی گئی اجلاس میں اس وقت گرما گرمی شروع ہو گئی جب چیئرمین گروپ کے شیخ جا وید کالا نے قرار داد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ بلدیہ کا ایک بلڈوزر ایک پرائیویٹ انجینئر نگ کمپنی طویل عرصہ سے استعمال کررہی ہے لیکن اس کا کرایہ نہیں دے رہی لہٰذابلڈوزرواپس لے کر کرایہ کی وصولی کو یقینی بنا یا جا ئے جس پر چیئرمین گروپ کے رانا فخر السلام نے شدید مخالفت کر تے ہوئے کہا کہ چارماہ قبل جب میں نے یہ قرارداد پیش کی تھی تو اس پر کوئی کا رروائی نہیں کی گئی تھی کیو نکہ اس وقت مبینہ طور پر بعض لوگوں کے اس کمپنی کے ساتھ مفادات وابستہ تھے جب کمپنی نے ان کو مز ید نوازنے سے انکار کردیا ہے تو آج قرار داد پیش کی جا رہی ہے جس پر ایوان میں شور شرابا شروع ہو گیا اور متعدد کونسلرز نے ایک دوسرے کے خلاف انتہائی نا زیبا الفاظ استعمال کرنا شروع کردیئے جس پر چیئرمین شیخ محمد حسین سلیم ، وائس چیئرمین سردار غلام مرتضیٰ ڈوگر ، شاہد نیا ز بھٹو ودیگر اراکین نے بیچ بچاؤ کروایا ، جبکہ دونوں کونسلرز ہا تھا پا ئی تک اتر آئے تھے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے نا در علی بھٹی ، ندیم شیروانی ، زبیر جھارا ، شیخ جا وید کا لا ، اصغر علی بھٹی ، مقصو د بٹ نے اپنے اپنے وارڈز کے مسائل بتا کر انہیں حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس پر چیئرمین شیخ محمد حسین سلیم نے تمام وارڈز کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب لو کل گورنمنٹ پیکج اور خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹی وہاڑی کے وارڈنمبر1تا 24کے تمام کونسلرز کو ترقیا تی سکیموں کیلئے 5لا کھ روپے فی کونسلر ز تقسیم کرنے کی بھی منظوری مل چکی ہے اس مد میں بھی دیگر ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرایا جا ئے گا اجلاس میں اس بات کی منظوری دی گئی کہ جنرل بس سٹینڈ سے دوسرے شہروں کیلئے روانہ ہونے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹائم ٹیبل کی پا بندی کو یقینی بنا یا جا ئے اور جو گا ڑی ما لکان ٹائم ٹیبل کی پا بند ی کرنے میں غفلت کا شکار پا ئے جا ئیں ان کے خلاف کا رروائی عمل میں لائی جا ئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر