ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر حاملہ کی گود اجاڑ ڈالی، سوکن کیخلاف مقدمہ درج

ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر حاملہ کی گود اجاڑ ڈالی، سوکن کیخلاف مقدمہ درج

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) فتح پور کے رہائشی سیعد احمد کی پہلی بیوی معراج فاطمہ نے پولیس کواپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ گھر میں اکیلی موجودتھی کہ اسی دوران اس کی سوکن ملز(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

مہ رخسانہ بی بی زبردستی داخل ہوگئی اور آتے ہی گالی گلوچ کرتے ہوئے مکوں اور لاتوں سے تشدد کانشانہ بنانا شروع کردیا جس کے نتیجہ میں اس کا پانچ ماہ کاحمل پیٹ پر ٹانگ لگنے کے باعث ضائع ہوگیااور وہ زمین پر گرگئی۔ ملزمہ فرار‘ ورثاء نے متاثرہ معراج فاطمہ کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ متاثرہ معراج فاطمہ کی رپورٹ پر پولیس تھانہ کوٹ سمابہ نے ملزمہ سوکن رخسانہ بی بی کے خلاف زیر دفعہ 338 ت پ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر