حادثات میں6افراد جاں بحق،لڑکی نے کالا پتھر پی کر جان دیدی
تونسہ شریف،رحمان گڑھ،دوکوٹہ(نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحق اور 35زخمی ہوگئے۔پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی نے کالاپتھر پی کر خودکشی کرلی۔تونسہ شریف سے تحصیل رپورٹر کے مطابق نواحی علاقہ ٹبہ امام کے نزدیک بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جسکے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
نتیجے میں 3افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 35کے قریب شدید زخمی ہوگئے۔تعلق مردان سے بتایا گیا ہے 10زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا 15زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر ہٹی قیصرانی میں داخل کردیا گیا۔ناکافی بیڈ ہونے کیوجہ سے دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال لایا گیا زخمیوں میں گلزادہ، عبدالوہاب،اشتیاق،احتشام،میرسلطان،قاسم ،لعل خان،علی محمد سمیت چارخواتین جس میں یاسمین ،صابر مائی،صوبیہ مائی ،سمیرا بی بی شامل جانبحق ہونیوالوں میں فقیر محمد،وزیرگل اورسلیمان مردان سے ہے۔رحمان گڑھ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کچا کھو صابر چوک کے قریب محمد قصور اپنی سات سالہ بیٹی نتاشہ اور بیٹا ظفر اور مزید دو بچوں سمیت موٹر سائیکل پر سوار ہوکر میاں چنوں سے ملتان جا رہے تھے کہ کچا کھوہ صابر چوک موٹروے روڑ پر سائیکل سوار محمد اشرف سکنہ صابر چوک کچاکھوہ انکے ساتھ جا ٹکرایاجس کی وجہ سے یہ تمام افراد سٹرک پر گرگے اور ایک پیچھے سے آنے والا ٹرک 1081سی ان افراد کو روندے ہوئے گزر گیا۔ جس کی وجہ سے سات سالہ بچی نتاشہ اور پنتالیس سالہ قصور اور چالیس سالہ محمد اشرف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ قصور کا بیٹا ظفر ٹانگیں کٹ گئی ۔بتایا جاتا ہے کہ قصور اور نتاشہ باپ بیٹی تھے ۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا ء کے حوالے کردی ٹرک ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کرلیا اور زخمی کو ریسکیوں کے ذریعے خانیوال ڈی ایچ کیو ریفر کردیا گیا۔دوکوٹہ سے نامہ نگار اور نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی موضع سنڈھل کے رہائشی محمد امین کمہار کی 18سالہ بیٹی نادیہ چار پانچ روز قبل مبینہ طور پر پسند کی شادی کے غرض سے گھر سے چلی گئی تھی بعد ازاں اس کو پسند کی شادی پر ناکامی ہوئی جس پر وہ گذشتہ روز واپس اپنے گھر آگئی اور رات کو کالا پتھر پی لیا جس کو ورثاء فوری طور بہاولپور وکٹویہ ہسپتال لے گئے لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔