دھرنے کیخلاف آپریشن ،مری آنے جانیوالے تمام راستے بند

دھرنے کیخلاف آپریشن ،مری آنے جانیوالے تمام راستے بند

مری (آئی این پی) اسلام آباد انتظامیہ نے مری آنے اور جانے والے تمام راستے فیض آباد میں تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے دھرنے کے خلاف جاری آپریشن کے باعث بند کر دئیے ‘ راستے بندہونے کے باعث سیاح پھنس گئے اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ مری میں مذہبی جماعتوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھوربن‘ اپر دیول اور کوہالہ روڈ بلاک کر دی۔ ہفتہ کو فیض آباد دھرنے میں پولیس آپریشن (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کے بعد کشیدگی کے باعث ضلعی انتظامیہ نے بہارہ کہو سے مری آنے اور جانے و الے راستے بند کر دئیے۔ راستے بندہونے کے باعث سیاح گاڑیوں میں محصور ہو گئے اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ سڑکوں کی بندش کے باعث درجنوں سیاح پھنس گئے۔ مری میں مذہبی جماعتوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھوربن ‘ اپر دیول اور کوہالہ روڈ بلاک کر دی۔

راستے بند

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...