حکومت طاقت کا استعمال بند، مذاکرات سے معاملات سلجھائے، طاہر اقبال چودھری
وہاڑی( بیورو رپورٹ +نا مہ نگار) لیگی ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر وار کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دینے کی بجائے دھرنے اور احتجاج کرنے والوں کے خلاف پر تشدد کاروائیاں غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے انہوں نے مزید مزید کہاکہ تمام مسالک کے جید علماء کرام(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
، مشائخ اور مسلم لیگ (ن) کے سنجیدہ افراد کو بٹھاکر معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے حکومت فی الفور طاقت کا استعمال بند کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے معاملات کو سلجھائے ۔