لیگی کونسلر کے بیٹے کی شادی تقریب پر چھاپہ، دلہا سمیت 5افراد کیخلاف مقدمہ

لیگی کونسلر کے بیٹے کی شادی تقریب پر چھاپہ، دلہا سمیت 5افراد کیخلاف مقدمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)حکمران جماعت کے کونسلر جمیل بھٹی نے بیٹے کی شادی پر آتش بازی کاخوب مظاہرہ کیا پٹاخوں اور آتش بازی کی آوازیں دور دور تک پہنچنے کے باعث (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

سٹی پولیس شادی والے گھر پہنچ گئی دولہا شاہ زیب اور اُس کاوالد سٹی کو نسلر جمیل بھٹی کو پولیس کودیکھتے ہی بھاگ کھڑے ہوئے تاہم پولیس نے موقع سے دوافراد گرفتار کرلئے انچارج تھا نہ سٹی چوہدری فیاض الحق کے مطابق پنجاب شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پانچ افراد خورشید خواجہ ،عثمان اکرم ،محمد جمیل اجمیری ،شاہ زیب ،آصف قریشی کے خلاف بجرم 286 ت پ ،پنجاب میرج ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ نمبر 488/17 درج کرلیا ہے ۔
چھاپہ