ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ملتان پولیس کا ضلع بھر میں ہائی الرٹ رہا

ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ملتان پولیس کا ضلع بھر میں ہائی الرٹ رہا

ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان پولیس نے ضلع بھر میں ہائی الرٹ کر دیا،گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر اور ڈویژنل ایس پیز ڈاکٹر فہد اور کاشف اسلم سمیت دیگر افسران فیلڈ (بقیہ نمبر25صفحہ7پر )

میں گشت کرتے رہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سرکل کے ڈی ایس پی کو دو ریزروز پہنچا دی گئیں ہیں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ریلیوں کی نگرانی کی ہدایت دی گئی ہیں۔ احتجاج پرامن رہا تو پولیس کوئی ایکشن نہیں لے گی، البتہ مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی تو سختی سے روکا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...