ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنیوالوں کو عبرتناک سزا دی جائے، حافظ عاکف سعید

ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنیوالوں کو عبرتناک سزا دی جائے، حافظ عاکف سعید

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے والے کو عبرتناک سزا دی جائے اس بات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ حکومت اپنی غلطی کا اعتراف کر رہی ہے لیکن مجرموں کو سزا دینے کو بھی تیار نہیں حقیقت یہ ہے کہ حکومت اپنے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے قادیانیوں کو الیکشن میں لانا (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

چاہتی ہے اس یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت مرحلہ وار آگے بڑھ کر توہین رسالت قانون میں تبدیلی لانا چاہتی ہے ۔قبل ازیں حافظ عاکف سعید نے نماز فجر کے بعد درس قرآن دیا اجتماع میں خورشید انجم نے دین اسلام کے انفرادی و اجتماعی تقاضے کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو نا چاہیے اجتماع سے ڈاکٹر عبدالسمیع ،شجاع الدین شیخ ،ممتاز حسین فاروقی،ڈاکٹر الیاس،نعمان اصغر،خالد محمود عباسی،ممتاز بخت،رشید ارشد ،طاہر سلیم مغل نے بھی خطاب کیا۔

عاکف سعید

 

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...