شہریوں سے بھاری رقوم لوٹنے والے ٹیکنکل ٹریڈسنٹر کے 2مرکزی ملزم گرفتار

شہریوں سے بھاری رقوم لوٹنے والے ٹیکنکل ٹریڈسنٹر کے 2مرکزی ملزم گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے نے شہریوں سے بھاری رقوم لوٹنے والے ٹیکنیکل ٹریڈ سنٹرکے دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے ملتان حکام کو متعدد شہریوں نے دفتر میں پیش ہو کر درخواستیں دئیں کہ شاہ رکن عالم کالونی میں قائم برائیٹ فیوچر ٹیکنیکل ٹریڈ سنٹر کے دفتر کے مالک عبدالرؤف نے 300سے زائد شہریوں سے ڈھائی کروڑ سے زائد رقم،(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات لیکر دبئی بھجوانے کا وعدہ کیا تھا جواب دو ہفتے بعد دفتر سے تمام عملہ غائب ہے جس پر ایف آئی اے حکام نیکی ٹیم نے ایکشن لیتے ہوئے دفتر سیل کرکے متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لیکر کارروائی شروع کر دی تھی اور ملزمان کی تلاشی کیلئے چھاپے مارے جا رہے تھے گزشتہ روز ایف آئی اے حکام کو مخبر نے اطلاع دی کہ عبدالرؤف اور ندیم اقبال نارووال میں رہائش پذیر ہیں اور کراچی بھاگنے کی تیاری میں ہیں جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے سب انسپکٹرخالد محمو دگجر کی سربراہی میں ناروال میں چھاپہ مار کر دونوں مرکزی ملزمان کراچی جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...