نان ڈیوٹی پیڈ موبائل فونز کا کیس، ایف بی آر کا انسداد دہشتگردی ایکٹ پر غور

نان ڈیوٹی پیڈ موبائل فونز کا کیس، ایف بی آر کا انسداد دہشتگردی ایکٹ پر غور

ملتان(نیوز رپورٹر) کسٹم انٹی سمگلنگ آرگنا ئز یشن کی جانب سے ضبط کیے گئے ساڑھے نو ہزار سمگل شدہ نان ڈیوٹی پیڈ موبائل فونز کا کیس ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود آگے نہیں بڑھ سکا۔ کسٹم حکام کو دستیاب معلومات کے مطابق موبائل کمپنی اور سمگلنگ میں ملوث کوئی بھی فرد گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر موبائل فون کمپنی کے مالکان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

تحت مقدمہ کے اندارج پر غور کررہی ہے کمپنی ملک میں لاکھوں ایسے موبائل فونز کی غیر قانونی درآمد اور فروخت کی مرتکب ہوئی ہے۔ جس کے آئی ای ایم آئی نمبرز نہیں تھے۔ او نہ ہی یہ موبائل فونز کسٹم اور پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے کلئیر کروائے گئے تھے۔

فونز کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...