عاملوں اور جوتشیوں کے پیچھے بھاگنے کی بجائے اللہ سے یہ چیز مانگیں،آپ پر خزانوں کے منہ کھل جائیں گے

عاملوں اور جوتشیوں کے پیچھے بھاگنے کی بجائے اللہ سے یہ چیز مانگیں،آپ پر ...

پوری دنیا میں معاشی معاملات میں اتار چڑھاﺅ اس قدر زیادہ ہے کہ ہر دوسرا شخص معاشی بدحالی کا شکار ہے۔اس معاشی بدحالی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ لوگ اپنی معاشی معاملات کی اصلاح کے لئے اللہ کی بجائے دنیاوی عاملوں کے چکر میں پڑھ جاتے ہیں۔اگر وہ اللہ کے حضور درخواست کریں تو ان کے معاشی معاملات بہتر ہو سکتے ہیں۔اگر کوئی مسلمان حضور نبی کریم پر درود و سلام بھیجے اور اللہ کے دو مطہر اسم مبارکہ یا رازق یا رزاق کو پڑھنا معمول بنالے تو یقیناً اس کی مالی پریشانی کا حل نکل آئے گا ۔انسان جب پریشان ہوتا ہے تو عاملوں یا جو تشیوں کے پاس جاکر اپنے کئی گھنٹے برباد کرتا ہے تو کیا اللہ تعالیٰ کے لیے اس کے پاس وقت نہیں ہے؟۔ اگر کوئی شخص مالی پریشانی میں مبتلا ہو تو وہ”یا رزاق“ 313 مرتبہ روزانہ پڑھے۔ یادرہے کہ اس عمل میں اوّل و آخر 7 مرتبہ درود پاک پڑھنا اور اس میں10منٹ سے زیادہ کا وقت نہیں لگتا۔ اس وظیفے کی مدت انسان کی ضرورت کے مطابق ہے۔یعنی مالی پریشانی کا حل اسے جلدی چاہیے تو7دن یا 11دن اور اگر وہ کچھ وقت اس پریشانی میں گزار سکتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ40دن اس وظیفے کو کرے اور اکتالیسویں دن یا وہاب313مرتبہ اول و آخر7مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھ کر دونقل حاجت ادا کرے اور اس کے بعد مالی پریشانی سے نجات کی دعا کرے۔ان شاءاللہ العزیز وہ مالی پریشانی سے نکل آئے گا۔ بلکہ آئندہ کے لیے بھی وہ اس تکلیف سے محفوظ رہے گا۔

۔۔۔

پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید : روشن کرنیں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...