تحریک لبیک کے کارکنوں کا مظاہرہ دوسرے روز بھی جاری،ٹھوکر نیاز بیگ کو ایک بار پھر بند کردیا،ٹریفک کی روانی متاثر،موٹروے ایم ٹو اسلام آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند

تحریک لبیک کے کارکنوں کا مظاہرہ دوسرے روز بھی جاری،ٹھوکر نیاز بیگ کو ایک بار ...
تحریک لبیک کے کارکنوں کا مظاہرہ دوسرے روز بھی جاری،ٹھوکر نیاز بیگ کو ایک بار پھر بند کردیا،ٹریفک کی روانی متاثر،موٹروے ایم ٹو اسلام آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد دھرنے کیخلاف آپریشن پر مظاہرین نے ٹھوکرنیازبیگ کوایک بارپھربندکردیاجس کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد دھرنے کیخلاف آپریشن پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کے مظاہرے دوسرے روز بھی جاری ہیں،لاہور میں ٹھوکرٹرمینل کے مقام پرمذہبی جماعت کے کارکنوں نے کنٹینرزلگادیئے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مظاہروں کے باعث موٹروے ایم ٹواسلام آبادسے پنڈی بھٹیاں تک بندکر دی گئی ہے اورٹریفک کومتبادل راستوں سے گزاراجارہاہے،ترجمان کا کہناتھا کہ موٹروے ایم ون اسلام آبادپشاورمکمل طورپرکھلی ہے۔

مزید پڑھیں:۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یو اے ای کا دورہ مختصرکرکے وطن واپس پہنچ گئے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اہم ملاقات آج ہو گی

مزید : لاہور /اہم خبریں