عمر کوٹ کی معروف روحانی سماجی شخصیت کاکا محمد اسماعیل غوری آج صبح انتقال کرگئے،پورے شہر میں سوگ

عمر کوٹ کی معروف روحانی سماجی شخصیت کاکا محمد اسماعیل غوری آج صبح انتقال ...
عمر کوٹ کی معروف روحانی سماجی شخصیت کاکا محمد اسماعیل غوری آج صبح انتقال کرگئے،پورے شہر میں سوگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) آج صبح سویرے عمرکوٹ کی معروف علمی سماجی مذہبی اور انسانیت کا دکھ درد سمجھنے والی شخصیت کاکا حاجی محمد اسماعیل نوے "90"سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد عمرکوٹ کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ حاجی محمد اسماعیل عمرکوٹ کی عوام میں کاکا ،نانا، کے نام سے بہت مشہور تھے۔ کاکا کی علمی روحانی مذہبی اور انسانیت کادکھ درد سمجھنے والے تھے۔ کاکا کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں کی تعداد میں عوام اور ان عقیدت مند پہنچ رہے ہیں۔ پورے شہر میں ایک سوگ کی کفیت طاری ہے۔ کاکا محمد اسماعیل تیلی پورے سندھ میں اولیاء شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی گیارہویں شریف کے لنگر کے حوالے سے بھی بہت مشہور تھے۔ کاکا محمد اسماعیل کے انتقال پر پی پی کے رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ ،ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ اور میونسپل کمیٹی کے چیرمین خالد سراج سومرو ، ناھید حسین خٹک ،رسول بخش رحمدانی غفار ناگواری تحریک انصاف کے اقلیتی ایم این اے لال مالھی سمیت سیاسی سماجی مذہبی وکلاء شہری رہنماو¿ں اور عوام کی طرف سے کاکا محمد اسماعیل تیلی کے پسماندگان سے تعزیت افسوس اور دکھ کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

عمرکوٹ -