کراچی،رینجرز کے دھرنا مظاہرین سے مذاکرات،آئی آئی چندریگر روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا

کراچی،رینجرز کے دھرنا مظاہرین سے مذاکرات،آئی آئی چندریگر روڈ ٹریفک کیلئے ...
کراچی،رینجرز کے دھرنا مظاہرین سے مذاکرات،آئی آئی چندریگر روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے ٹاور پر دھرنے کے شرکا نے رینجرزسے مذاکرات کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ کا ایک ٹریک ٹریفک کیلئے کھول دیا،تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد ملک بھر میں صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے اور مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں دھرنے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں امن و امان کیلئے ریڈ زون کے علاقے کا رینجرزنے کنٹرول سنبھال لیا ہے ،بکتر بند گاڑیاں اور واٹر کینن بھی پہنچا دی گئیں جبکہ دھرنا مظاہرین کو ریڈ زون کی جانب جانے سے روک دیا گیا ہے۔
ادھرکراچی کے علاقے ٹاور میں دھرنے کے شرکا راستوں بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات تھیں جس پر رینجرز اہلکاروں نے دھرنا شرکا سے مذاکرات کئے جس پر مظاہرین نے آئی آئی چندریگر روڈ کا ایک ٹریک کھول دیاجس سے ٹاور سے صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ جانے والے راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہو گئی۔

مزید پڑھیں:۔کراچی،کورنگی انڈسٹریل میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،اسلحہ برآمد