پنجاب حکومت کاصوبے میں تعلیمی ادارے 2 روز تک بند رکھنے کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے کشیدہ صورتحال کے باعث صوبے میں تعلیمی ادارے 2 روزتک بند رکھنے کااعلان کر دیا، نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کیخلاف آپریشن پر ملک میں صورتحال ابتر ہونے پر صوبائی حکومت نے پنجاب کے تعلیمی ادارے 2 روز تک بند رکھنے کا اعلان کر دیاہے ،وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہناتھا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ان کا کہناتھا کہ دھرنے کیخلاف آپریشن کے باعث مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،راستوںکی بندش کے باعث طلبا اور ان کے والدین کو مشکلات کا سامنا ہوگاجس پر حکومت نے پیرا ور منگل کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان کا کہناتھا کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے ۔