وزیر داخلہ کے اقامہ ظاہر نہ کرنے پر الیکشن کمشنر کو خط ارسال، کاررورائی کی تفصیلات طلب

وزیر داخلہ کے اقامہ ظاہر نہ کرنے پر الیکشن کمشنر کو خط ارسال، کاررورائی کی ...
وزیر داخلہ کے اقامہ ظاہر نہ کرنے پر الیکشن کمشنر کو خط ارسال، کاررورائی کی تفصیلات طلب

  

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ احسن اقبال کی طرف سے اقامہ کو ظاہر نہ کرنے پر الیکشن کمشنر سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ ایک خط کے ذریعے اقامہ ظاہر نہ کرنے پر وزیر داخلہ کیخلاف اب تک کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات مانگ لی گئی۔

محمداظہر صدیق ایڈووکیٹ نے سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک کی طرف سے خط لکھا جس میں نشاندہی کی گئی کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کا اقامہ منظر عام پر آگیا ہے۔ لیکن الیکشن کمشن نے اس اقامہ کے بارے میں معلومات ابھی تک ویب سائٹ پر شائع نہیں کیں۔ اقامہ کے ذریعے حاصل کردہ آمدن اور اس پر ٹیکس کی ادائیگی بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ اس طرح الیکشن کمشن اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر سکا۔ خط میں سوال اٹھایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے اب تک احسن اقبال کیخلاف اقامہ کے بارے میں معلومات فراہم نہ کرنے پر کیا کارروائی کی ہے۔

مزید : لاہور