پرامن احتجاج کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال نہیں ہوگا: رانا ثناءاللہ

پرامن احتجاج کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال نہیں ہوگا: رانا ثناءاللہ
پرامن احتجاج کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال نہیں ہوگا: رانا ثناءاللہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے انتظامی مشینری کو ہنگامی ہدایات جاری کردیں، پرامن احتجاج کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال نہیں ہوگا، قانون صرف ان کے خلاف عمل میں آئے گا جو توڑ پھوڑ گھیراﺅ جلاﺅ اور قومی اور عوامی املاک پر حملوں کے مرتکب ہوں گے۔ روزنامہ دنیا کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ جاتی امرا میں نواز شریف کی صدارت میں ملکی حالات اور آئینی ترمیم کے ایشو پر مشاورت جاری تھی جب اسلام آباد دھرنا کے خلاف آپریشن کے اثرات کی اطلاعات آئیں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وہ خود اجلاس کو چھوڑ کر آئے اور امن وامان پر انتظامی حکام سے مشاورت کی اور طے پایا کہ احتجاج کا حق صرف قانون کے دائرہ میں ہوگا، عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس حوالہ سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

مزید : لاہور