لاہور کے راستے بند ہونے پر شادی کی 50 سے زائد تقریبات منسوخ

لاہور کے راستے بند ہونے پر شادی کی 50 سے زائد تقریبات منسوخ

لاہور (آئی این پی) صوبائی در الحکومت میں احتجاجی مظاہروں اور شہر کے داخلی اورخارجہ راستے بند ہونے سے 50سے زائد شادی کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں جبکہ جہلم سے آنیوالا شہر یارنامی دولہا امامیہ کالونی میں احتجاج کی وجہ سے خالی ہاتھ ہی واپس روانہ ہونے پر مجبور ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز لاہور میں احتجاج کی وجہ سے قذافی سٹیڈیم ’بر کت مار کیٹ ‘شاہدرہ ‘سمن آباد مون مار کیٹ اور اقبال ٹاﺅن سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں شادی ہالز میں شادی کے حوالے سے منعقد ہونیوالی تقریب سڑکوں کی بند ش کی وجہ نہ ہوسکی اور شادی ہالز مالکان کا کہنا ہے کہ ایک انداز کے مطابق50سے زائد تقریبات منسوخ ہوئی ہیں جبکہ دوسری طرف جہلم سے آنیوالا شہر یارنامی دولہا امامیہ کالونی میں احتجاج کی وجہ سے خالی ہاتھ ہی واپس روانہ ہوا ہے اور لاہور کے دیگر داخلی راستوں سے بھی باراتیں شہر میں داخل اور باہر نہیں جاسکیں۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...