وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات ختم،مشاورتی اجلاس شروع

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات ...
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات ختم،مشاورتی اجلاس شروع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ختم ہو گئی ،ملاقات میں اسلام آباد دھرنا کیخلاف آپریشن سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دونوں رہنماﺅں کی یہ بہت اہم ملاقات ہے جس میں اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے ،جبکہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کا بھی امکان ہے ۔

دریں اثنا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ن لیگ کامشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال شریک ہیں، اجلاس میں دھرنے سے پیداہونے والی صورتحال پرمشاورت کی جا رہی ہے ،جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے دھرنے کیخلاف آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی،اجلاس میں دھرنے کے خاتمے کیلئے مختلف آپشنزاور عدالتی احکامات پربھی غورکیا گیا اس کے علاوہ آرٹیکل 245 کے تحت فوج کوطلب کرنے کے بعدکی صورتحال کابھی جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں:۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یو اے ای کا دورہ مختصرکرکے وطن واپس پہنچ گئے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اہم ملاقات آج ہو گی

مزید : قومی /اہم خبریں