کشیدہ حالات، پنجاب اسمبلی کا کنٹرول رینجرز و پولیس نے سنبھال لیا

کشیدہ حالات، پنجاب اسمبلی کا کنٹرول رینجرز و پولیس نے سنبھال لیا
کشیدہ حالات، پنجاب اسمبلی کا کنٹرول رینجرز و پولیس نے سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج اور دھرنے کے باعث حالات کشیدہ ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور رینجرز اور پولیس نے اسمبلی کے اندر اور باہر کنٹرول سنبھال لیا۔ پولیس کی اضافی نفری پنجاب اسمبلی کی دیواروں اور اسمبلی کے اندر لگادی گئی ہے تاکہ مظاہرین اسمبلی کے اندر داخل نہ ہوسکیں۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر چیئرنگ کراس پر اسلام آباد دھرنا والون پر حکومتی کریک داﺅن کے بعد مذہبی جماعت کے کارکن بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور دھرنا دے یا جس کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر پولیس نے اسمبلی کے اندر اور باہر کنٹرول سنبھال لیا۔ حکومت کی درخواست پر رینجرز نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھالا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اجلاس کی ہفتہ وار دو چھٹیاں ہیں اب پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز ہوگا۔

مزید :

لاہور -