ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا: حافظ سعید

ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا: حافظ سعید
ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا: حافظ سعید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک) امیر جماعت الدعوة پروفیسر حافظ سعید نے اسلام آباد دھرنے کے شرکاءکے خلاف آپریشن اور مختلف شہروں و علاقوں میں تشد بڑھنے کے واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاملات کو مذاکرات کے ذریعہ پرامن طور پر حل کرے، تشدد کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے اور موجودہ حالات میں ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت دھرنے کے شرکاءکے جائز مطالبات تسلیم کرے، راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائے اور ختم نبوت کے حوالہ سے قانون میں ترمیم کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے تو دھرنوں جیسے مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے، حکومت کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کےا یمان کا بنیادی جزو اور انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ اس معاملہ پر تشدد کی صورتحال پیدا ہونے سے ملک میں انتشار کی فضا پیدا ہوگی اور اسلام دشمن قوتوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔

مزید : لاہور