اسلام آبادہائی وے پر رینجرز اور مظاہرین میں جھڑپ،مشتعل افراد نے گاڑی اور 5 موٹرسائیکلیں نذرآتش کردیں

اسلام آبادہائی وے پر رینجرز اور مظاہرین میں جھڑپ،مشتعل افراد نے گاڑی اور 5 ...
اسلام آبادہائی وے پر رینجرز اور مظاہرین میں جھڑپ،مشتعل افراد نے گاڑی اور 5 موٹرسائیکلیں نذرآتش کردیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں ہائی وے پر رینجرز اور مذہبی جماعت کے مظاہرین میں جھڑپ ہوئی اور اس دوران مشتعل افراد نے ایک گاڑی اور 5 موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائی وے پر رینجرزاور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار اپنی چیک پوسٹ چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئے۔ پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس کے شیل فائر کئے ہیں۔ جھڑپ کے دوران مظاہرین نے ایک گاڑی اور 5 موٹرسائیکلوں کو نذر آتش کردیا ہے۔

ادھر فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعتوں کا دھرنا آج بھی جاری ہے اور کشیدہ صورتحال ہے۔ فیض آباد آپریشن کے دوران جاں بحق حافظ عدیل کی نماز جنازہ اس کے آبائی علاقے پنڈی گھیب ڈلیاں چوک میں ادا کردی گئی جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاءنے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مزید پڑھیں:۔پنجاب حکومت کا لاہور کے تعلیمی ادارے 2 روز تک بند رکھنے کا اعلان

مزید : قومی /اہم خبریں