بچوں سے زیادتی کرنے کی ویڈیا بنا کر بلیک میل کرنے والا بھیڑیا گرفتار

بچوں سے زیادتی کرنے کی ویڈیا بنا کر بلیک میل کرنے والا بھیڑیا گرفتار

فیصل آباد (ویب ڈیسک) ضلع قصور کے بعد فیصل آباد میں بھی درجنوں بچوں سے زیادتی کرنے اور ویڈیو فلم بنا کر بلیک میل کرنے کا واقعہ سامنے آگیا۔ تھانہ منصور آباد پولیس نے بچوں سے زیادتی کرنے کی ویڈیو بنا کر ان کو بلیک میل کرنے والے انسانی روپ میں بھیڑئیے کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا جبکہ ملزم کی گرفتری کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشن اور ڈی ایس پی سرگودھا روڈ تھانہ منصور آباد پہنچ گئے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم کا درجنوں بچوں کو اپنی جنسی حوس کا نشانہ اور ویڈیو فلم بنانے کا اعتراف کرلیا۔ ایس ایس پی آپریشن کا کہنا ہے کہ متاثرین کی تعداد بتانے اور نام منظر عام پر لانے سے بچوں کا مستقبل تباہ ہوگا اور ملزم سزا سے بچ نہیں پائے گا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق منصور آباد کے علاقہ ملک پور میں واقع ایس کے سنٹر ایمرائیڈری فیکٹری میں اوباش وارث بطور سپروائزر کام کرتا تھا اور اس نے ملک پور میں ہی کرائے پر مکان لے رکھا تھا۔ جس میں اس نے خفیہ کیمرے نصب کررکھے تھے اور لیپ ٹاپ بھی رکھا ہوا تھا۔ بچون کو بہلا پھسلا کر کرائے کے مکان پر لاکر ان سے بدفعلی کرتے ہوئے ویڈیو فلم بناتا۔ گزشتہ روز اوباش نے ملک پور کے ہی رہائشی 16 سالہ (ز) کو ایمبرائیڈری فیکٹری میں کام دلانے کے بہانے اپنے کرائے کے مکان میں بلایا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر اس سے بدفعلی کر ڈالی اور اس کی ویڈیو فلم بنالی اور بچے کو فلم انٹرنیٹ پر ڈال کر بلیک میل کرنے لگا۔ متاثرہ بچے نے اوباش سے منت سماجت کرکے اپنی جان چھڑائی اور راز فاش نہ کرنے کا وعدہ کیا اور ملزم فرار ہوگیا۔

زیادتی کا نشانہ بننے والے بچے نے اپنے والدین کے ہمراہ اس صورتحال سے منصور آباد پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی اور اسے گزشتہ شب ایس ایچ او الیاس بیگ نے مانانوالہ سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور گھر سے خفیہ کیمرے برآمد کرکے قبضہ میں لے لئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : فیصل آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...