اسلام آباد توقع پر پورا نہ اترا تو پاکستان میں آئندہ چند ہفتوں میں ڈرون حملے تیز کریں گے: امریکی وارننگ

اسلام آباد توقع پر پورا نہ اترا تو پاکستان میں آئندہ چند ہفتوں میں ڈرون حملے ...
اسلام آباد توقع پر پورا نہ اترا تو پاکستان میں آئندہ چند ہفتوں میں ڈرون حملے تیز کریں گے: امریکی وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ( آن لائن ) ووڈرو ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیا سے متعلق شعبے کے سینئر اہلکار، مائیکل کوگل مین اورافغانستان اور پاکستان کے لیے امریکا کی سابق خصوصی ایلچی لورل ملر نے کہاہے کہ پاکستان سے توقعات پوری نہ ہوئیں تو امریکا خود کارروائیاں کرے گا،امریکی ٹی وی سے بات چیت میں کوگل مین کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آئندہ چند ہفتوں میں یا شاید آئندہ سال کے شروع میں،وقت آئے گا کہ امریکا یہ دیکھے گا کہ پاکستان نے اب تک کیا کیا ہے، کیونکہ امریکا نے معلومات اور اطلاعات شیئر کرنا شروع کیں، اور پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ حقانی نیٹ ورک کی خصوصی سہولتوں اور لیڈروں کے خلاف وہ کرے جو واقعی امریکہ چاہتا ہےاور اگر امریکا اس نتیجے پر پہنچا کہ پاکستان نے وہ سب کچھ واقعی اس طرح سے نہیں کیا جو وہ کہتا رہا ہے، تو اس سے تعلقات میں بڑی رکاوٹ آ سکتی ہے، اور اس کا قدرتی نتیجہ امریکا کی جانب سے مزید سخت پالیسیاں اپنانے اور شاید سزا کی صورت میں نکلے، جیسے کہ ڈرون حملوں کو وسعت دینا۔ بنیادی طور پر امریکا معاملات کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے وہ سب خود کرے گا، جس کا وہ پاکستان سے مطالبہ کرتا رہا ہے۔