دھرنے کا معاملہ، تحریری حکم نامے سے انکار کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کو لکھے گئے خط کا متن سامنے آگیا

دھرنے کا معاملہ، تحریری حکم نامے سے انکار کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا رینجرز کے ...
دھرنے کا معاملہ، تحریری حکم نامے سے انکار کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کو لکھے گئے خط کا متن سامنے آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز کی طرف سے تحریری حکم نامہ نہ ملنے کے دعوے کے بعد اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کو لکھاگیا خط سامنے آگیا جس کے مندرجات میں رینجرز کو بلانے کا ذکر موجود ہے ۔

خط کے مندرجات کے حوالے سے جیونیوز نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے رینجرز کو طلب کرنے کا خط 24نومبرکو لکھا جو سیکٹر کمانڈر کو 17نومبر کو لکھے گئے خط کا تسلسل تھا، خط کے متن کے مطابق پچیس نومبرکو صبح چھ بجے سے امن وامان کے پیش نظرتعینات کیا جائے، دھرنے میں کسی حادثے سے نمٹنے کے لیے ایک ہزار رینجرزاہلکار تعینات کیے جائیں اور یہ تمام اہلکار سویلین انتظامیہ کی مدد کے لیے اینٹی راﺅٹس یونیفارم میں بھیجے جائیں ۔ رپورٹ کے مطابق خط میں یہ واضح طورپر لکھا ہے کہ موسٹ ارجنٹ کے طورپر لیاجائے ۔

دھرنا آپریشن کے بعد، ملک کی تازہ ترین صورتحال کیلئے یہاں کلک کریں۔

یادرہے کہ گزشتہ رات ڈائریکٹریٹ ایم او نے دعویٰ کیاتھاکہ رینجرز کو طلب نہیں گیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں