تحریک لبیک کے احتجاج سے بیشتر علاقوں میں پٹرول پمپ بند،کل تک سپلائی نہ پہنچی تو شدید بحران پیداہونے کا خدشہ

تحریک لبیک کے احتجاج سے بیشتر علاقوں میں پٹرول پمپ بند،کل تک سپلائی نہ پہنچی ...

لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک لبیک کے خلاف حکومتی آپریشن کے ردعمل میں لاہورشہر کی بیرونی اور اندورنی سڑکوں کو مذہبی تنظیموں نے دھرنوں سے بند کرنا شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا کی قلت پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے۔سبزیوں اور دودھ کی عدم سپلائی کے بعدبیشتر علاقوں میں پٹرول پمپ ٹینکروں کی سپلائی نہ پہنچنے سے بند ہوگئے ہیں۔جو پٹرول پمپ کھلے ہیں ان کے مطابق ان کے پاس زیادہ سے زیادہ سوموار تک کا ذخیرہ موجود ہے ، پیٹرول کی سپلائی شروع نہ ہونے کے نتیجہ میں لاہور میں کاروباری اور دفتری معمولات متاثر اور ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ عوام نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی سڑکوں کے بند ہونے سے شہروں کے درمیان آمدورفت شیدید متاثر ہوگی جس سے نیا بحران پیدا ہوگا لہذا حکومت کو فی الفور صورتحال کو معمول پر لے آنا چاہئے ۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...