گھر پر حملے کے بعد چوہدری نثار کو واقعی بکتر بند گاڑی میں لے جایا گیا؟ اس وقت وہ کہاں ہیں؟ سابق وزیر داخلہ سے متعلق بڑی خبر آ گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں تحریک لبیک کے مظاہرین کیخلاف آپریشن کے بعد احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں پھیلا تو سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے گھر پر بھی حملہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے وہ اعلان کر دیا جس کا سب کو انتظار تھا، پاکستانیوں کو خوش کر دیا
اس دوران ان کے گھر کے گیٹ کو توڑا گیا اور آگ لگا دی گئی جبکہ وہاں کھڑی بکتر بند گاڑی کو بھی جلا دیا گیا جس کے بعد یہ خبریں منظرعام پر آئیں کہ چوہدری نثار کو بکتر بند گاڑی میں محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے لیکن ان کے ترجمان نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار آمدورفت میں مسائل کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے اسلام آباد میں ہی ہیں جبکہ ان کو بکتر بند گاڑی میں لے جائے جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاک فوج کی فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن کا حصہ بننے سے معذرت
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز بعض شرپسندوں کے حملے سے چوہدری نثار کے گھر کے دروازے اور دیوار کو نقصان پہنچا جبکہ سیکورٹی پرمامور جوانوں نے شرپسندوں کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان نے حملے کے بعد نثارکی خیریت دریافت کرنے کیلئے آنے والی فون کالز پر اظہار تشکر بھی کیا۔