'ڈومور''کے امریکی مطالبے کے جواب میں ''نومور''کاواضح پیغام دیاجائے: میاں مقصوداحمد

'ڈومور''کے امریکی مطالبے کے جواب میں ''نومور''کاواضح پیغام دیاجائے: میاں ...
'ڈومور''کے امریکی مطالبے کے جواب میں ''نومور''کاواضح پیغام دیاجائے: میاں مقصوداحمد

  

لاہور(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے امریکی عہدیدار'' فیلومائیکل گوگل مین'' کے بیان کہ'' پاکستان سے توقعات پوری نہ ہوئیں تو امریکہ خود کارروائیاں کرے گا ''پر اپنے شدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی عہدیدار کے اس بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔امریکہ کھلم کھلا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے جو کہ تشویشناک امر ہے ۔

امر یکن انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کے بیانات پاکستان کو فراموش کرنے کے مترادف ہیں ۔پاکستان 20کروڑ افراد کا آزاداور خود مختار ملک ہے یہ کسی بھی ملک کی طفیلی ریاست نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نام نہاد دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں سب سے زیادہ نقصان برداشت کیا ہے۔عالمی برادری کو تعصبانہ رویہ ترک کرنا ہوگا۔ڈونلڈٹرمپ انتظامیہ کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، اس سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی جنگ کوخیر باد کہہ کر وسائل کا رخ عوام کی فلاح وبہبود کی طرف موڑا جائے ۔ امریکہ کی اس نام نہاد جنگ میں ہمارے60ہزار سے زائد افراد شہید اور سواسوارب ڈالر سے زائد کامعاشی نقصان ہوچکا ہے جبکہ اس کے بدلے میں ملنے والی امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔''ڈومور''کے امریکی مطالبے کے جواب میں ''نومور''کاواضح پیغام دیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ سمیت عالمی برادری کومسلمانوں کے خلاف اپنے دوہرے معیار تبدیل کرنے ہوں گے۔ایک طرف ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ریاستی مظالم کی انتہاکرچکا ہے جبکہ دوسری جانب انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اور ممالک اس ظلم و بربریت پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ پاکستان اب مزید عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا۔دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ ہمارے گلی محلوں تک پہنچ چکی ہے۔میاں مقصود احمد نے مزید کہا کہ حافظ سعید کی رہائی خوش آئند ہے اس سے ملک میں آزاد عدلیہ کا اچھا تاثر جائے گا ۔بیرونی دشمنوں کے ایجنڈوں کی تکمیل کے لئے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسلام پسند افراد کو نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔ ہندوستان ،امریکہ اور اسرائیل مل کر پاکستان کے حالا ت خراب کر رہے ہیں۔

مزید : لاہور